12 اکتوبر 2011 - 20:30

امریکی عوام بڑی کمپنیوں کے خلاف بری طرح برہم ہیں۔ رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بڑی اور بااثر کمپنیاں امریکہ میں روز بروز اپنی ساکھ کھوتی جارہی ہیں اور وہ امریکی حکام پر اپنا زیادہ سے زیادہ اثر ورسوخ قائم کررہی ہیں۔

ابنا: یاد رہے امریکہ بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں انتخابات کے دوران امریکی سیاست دانوں کو فنڈز فراہم کرتی ہیں جس کے عوض حکومت سے ٹیکس میں کمی اور دیگر مراعات حاصل کرتی ہیں۔ ایک امریکی سیاسی مبصر چاک کالینز نے کہا ہےکہ امریکہ کی بڑی کمپنیاں اور مالیاتی کمپنیاں حکومت پر اپنے اثر وروسوخ سے غلط فائدہ اٹھاتی ہیں۔ادھر سروے رپورٹوں سے پتہ چلا ہےکہ امریکہ میں عوام کی اکثریت ملٹی نیشنل کمپنیوں اور ان کے زیراثر وہائٹ ہاوس کےحکام کی کارکردگي سے ناراض ہیں۔ ادھر امریکہ کے سیکڑوں شہروں میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف عوامی احتجاج جاری ہے اور عوام لاکھوں کی تعداد میں ان مظاہروں میں شرکت کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شہر سن فرانسسکو میں پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔.............

/169